Wednesday, May 8, 2024

بھارتی ریفری کے غلط فیصلے نے پاکستانی ریسلر کو میڈل سے محروم کر دیا  

بھارتی ریفری کے غلط فیصلے نے پاکستانی ریسلر کو میڈل سے محروم کر دیا  
October 4, 2016
لاہور(92نیوز)کھیل کے میدان میں بھی بھارت پاکستان دشمنی میں آ گے آ گے۔ بھارتی ریفری نے ایشین بیچ گیمز میں منگولیا کےخلاف میچ میں ریسلراسد بٹ کےخلاف غلط فیصلہ دے کر تمغے سے محروم کر دیا ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی ریفری نے کانسی کے تمغے کے لئے ہونے والی کشتی میں پاکستانی ریسلر اسد بٹ کے خلاف منگولیا کے حق میں فیصلہ دیا ، ویتنام میں جاری ایشین بیچ گیمز کے دوران ہونے والے مقابلے کی 92 نیوز کو موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی پہلوان چت بھی نہیں ہوا لیکن ریفری نے خلاف فیصلہ دے دیا ۔ میڈل سے جان بوجھ کر محروم کرنے پر انٹر نیشنل ریسلنگ فیڈریشن نے پاکستان کے احتجاج کو تسلیم کر لیا ۔  پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے انٹر نیشنل ریسلنگ فیڈریشن کو درخواست جمع کروا دی ہے کہ آ ئندہ پاکستان کے میچ میں کسی بھی بھارتی ایمپائر یا ریفری کو نہ لگایا جائے جس پر غور کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔