Thursday, March 28, 2024

بھارتی قابض فورسز کی ضلع کپواڑہ میں تازہ کاروائیاں، تین کشمیری شہید

بھارتی قابض فورسز کی ضلع کپواڑہ میں تازہ کاروائیاں، تین کشمیری شہید
May 26, 2022 ویب ڈیسک

سرینگر (کے ایم ایس) - بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کپوارہ میں تین نوجوان شہید کر دیے۔

ان تازہ شہادتوں کے نتیجے میں گزشتہ روز سے شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہو گئی۔

فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے جم گنڈ میں ایک پر تشدد آپریشن کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔

یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن میں تلاشی آپریشن کے دوران تین نوجوان شہید کر دیے تھے۔