Saturday, July 2, 2022

بھارتی پنجاب کے علاقے پنجگراں میں بی ایس ایف اہلکار بم سمجھ کر مشکوک پیکٹ پر گولیاں برساتے رہے

بھارتی پنجاب کے علاقے پنجگراں میں بی ایس ایف اہلکار بم سمجھ کر مشکوک پیکٹ پر گولیاں برساتے رہے
February 9, 2022 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی پنجاب کے سرحدی علاقے پنجگراں میں بی ایس ایف اہلکار بم اور ڈرون سمجھ کر مشکوک پیکٹ پر اندھا دھند گولیاں برساتے رہے۔

مشکوک چیز نے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی دوڑیں لگوا دیں۔ پنجگراں میں بی ایس ایف اہلکار بم سمجھ کر مشکوک پیکٹ پر گولیاں برساتے رہے۔ پیکٹ کھولنے پر اندر سے ردی کے ٹکرے ملے۔ بی ایس ایف نے الزام لگایا کہ پیکٹ پاکستانی سائیڈ سے پھینکا گیا۔