Wednesday, May 8, 2024

بھارتی پنجاب حکومت شہریوں کو 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کرے گی

بھارتی پنجاب حکومت شہریوں کو 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کرے گی
July 4, 2022 ویب ڈیسک

چندی گڑھ (92 نیوز) - بھارتی پنجاب کی حکومت شہریوں کو 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کرے گی۔

بھارتی پنجاب کی حکومت نے شہریوں کو بڑا ریلیف دے دیا، بھارتی پنجاب کے شہریوں کو 300 یونٹ بجلی کے استعمال پر بل نہیں دینا پڑے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم جولائی سے بھارتی پنجاب میں 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کی جائے گی اور حکومت ہر ماہ 18 سو کروڑ کا بوجھ برداشت کرے گی۔

وزیر اعلی بھگونت مان کا کہنا ہے کہ یہ عام آدمی پارٹی نے اپنا انتخابی وعدہ پورا کردیا، ہم سابق حکومتوں کی طرح نہیں، جنہوں نے عوام سے صرف وعدے کئے۔ ہم عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومتی اخراجات میں کمی کریں گے، ٹیکس نیٹ بھی بڑھائیں گے۔