Thursday, April 25, 2024

بھارتی آرمی سرجیکل سٹرائیکس کی اہلیت ہی نہیں رکھتی : جاپانی جریدہ

بھارتی آرمی سرجیکل سٹرائیکس کی اہلیت ہی نہیں رکھتی : جاپانی جریدہ
September 30, 2016
اسلام آباد(92نیوز)چانکیہ کے پیروکار مودی کی پالیسی ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ لوگ سچ ماننے لگیں اسی پالیسی کے تحت لائن آف کنٹرول کے پار سرجیکل اسٹرائیکس کا جھوٹ گھڑا گیا لیکن اس جھوٹ کا پردہ ایک دن میں ہی فاش ہوگیا جاپانی میگزین ڈپلومیٹ نے اپنی رپورٹ میں بھارتی فوجی مشینری کا خلاصہ کرکے صاف صاف بتادیا کہ بھارت سرجیکل اسٹرائیکس کی صلاحیت ہی نہیں رکھتا۔ تفصیلات کےمطابق امن کے دشمن مودی اور اس کی حکومت نے پاکستان کے خلاف دراندازی کا جھوٹ گھڑا پھر بھارت میں اس قدر جنگی جنون پیدا کیا کہ خود ہی پھنس گیا اس مشکل سے نکلنے کے لیے ایک اور جھوٹ گھڑا  اور بھارتی فوج کو مجبور کیا کہ وہ سرجیکل اسٹرائیکس کا دعویٰ کرے پورا دن اس جھوٹ کا ڈھول پیٹا گیا لیکن عالمی دفاعی ماہرین اس جھوٹ کو کیسے نگل لیتے؟ جاپان کے میگزین ڈپلومیٹ میں ایک دفاعی ماہر نے بھارتی جھوٹ کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوڑ دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ میں بھارتی جنگی مشینری کا تفصیلی خلاصہ کیا گیا اور کہا گیا کہ سرجیکل اسٹرائیکس کے لیے جدید گائیڈڈ میزائل سسٹم،ڈرون اور فضائی قوت انٹیلی جنس صلاحیتیں درکار ہوتی ہیں،بھارتی فوج آج بھی کولڈ وار ماڈل کے تحت کام کرتی ہے، جدید ماڈلز  کے تربیت ہے نہ درکار جنگی مشینری۔ میگزین کے مطابق پچھلے ایک عشرے سے بھارت اپنی فوج کو ماڈرن بنانے کے لیے ڈرون تیاری کی سرتوڑ کوششیں کر رہا ہے بھارت نے رستم ون اور رستم ٹو کے نام سے ڈرون تیاری کا آغاز کیا لیکن ابھی وہ تجرباتی مراحل میں ہیں سرجیکل اسٹرائیکس کا دوسرا اہم جزو جی پی ایس گائیڈڈ شیلنگ ہے، یہ سہولت بھی بھارتی فوج کے پاس نہیں  بھارتی فوج روس کا بنایا پرانا جی پی ایس گائیڈڈ اسلحہ استعمال کرتی ہے جو نئے سسٹم کا مقابلہ نہیں کر سکتا، بھارت کی گائیڈڈ میزائل کی صلاحیت بھی بہتر نہیں، اس کا اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل بھی تیاری کے مراحل میں ہے  ڈپلومیٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان کی حدود میں ڈرون یا ہیلی بورن کے ذریعے بھی  سرجیکل حملے کی صلاحیت نہیں رکھتا کیونکہ پاکستان کا ایئرڈیفنس سسٹم بے مثال ہے، بھارت آزاد کشمیر کی حدود میں  ایسی کسی حرکت کا متحمل بھی نہیں ہو سکتا۔