Friday, April 19, 2024

بھارتی الزامات پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، جواب دینگے، شاہ محمود قریشی

بھارتی الزامات پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، جواب دینگے، شاہ محمود قریشی
June 24, 2020 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے چین کے ہاتھوں شرمندگی کے باعث بھارت منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔ الزامات پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، ہم بھی جواب دیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا ردعمل میں کہنا ہے کہ سعودیہ، ترکی نے بھارت کے مقبوضہ کشمیرمیں فیصلے کو مسترد کیا۔ بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے۔ کوئی شک و شبہ نہیں کہ بھارت کیا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر روز شہادتیں ہورہی ہیں۔ بھارت نے پاکستانی سفارتکاروں پر جاسوسی کے الزام لگائے۔ بھارت نے پاکستانی سفارتی عملے میں 50 فیصد کمی کرنےکا کہا۔

شاہ محمود قریشی مزید بولے کہ دہلی میں سفارتکاروں کیساتھ رویہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن 50 فیصد عملے کی واپسی کا سامان باندھے۔ بھارت جیسا کرے گا ویسا ہی جواب دیا جائے گا۔