Saturday, May 18, 2024

بھارتی حکومت کا پی آئی اے کو جے پور کے لیے پرواز کی اجازت سے انکار

بھارتی حکومت کا پی آئی اے کو جے پور کے لیے پرواز کی اجازت سے انکار
January 28, 2022 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی حکومت نے پی آئی اے کو جے پور کے لیے پرواز کی اجازت سے انکار کر دیا۔

بھارت سے مذہبی رواداری بھی برداشت نہیں ہو رہی۔ بھارتی حکومت نے پی آئی اے کو جے پور کے لیے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ پی آئی اے نے انتیس جنوری کو کراچی سے جے پور کے لیے خصوصی پرواز پی کے سکس ٹوسیون زیرو شیڈول کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ایک سو ساٹھ یاتریوں کو بھارتی شہر جے پور کے لیے روانہ ہونا تھا۔ پاکستان ہندو کونسل کی درخواست پر ہندو یاتریوں کو ایک دوسرے کے ملکوں میں مقدس مقامات کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اسی سلسلے میں پی آئی اے کی پرواز نے انتیس جنوری کی صبح سات بجے جےپور کے لئے روانہ ہونا تھا۔ پرواز دوپہر بارہ بجے جےپور کے ایئرپورٹ پہنچ جاتی تاہم ذرائع کے مطابق بھارتی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کو پرواز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

گزشتہ ماہ بھی بھارت نے پی آئی اے کی نئی دلی کے لیے پرواز کی اجازت نہیں دی تھی۔