Sunday, May 19, 2024

بھارتی گلوکار اور کانگریس رہنما سدھو موسے والا قتل کردیئے گئے

بھارتی گلوکار اور کانگریس رہنما سدھو موسے والا قتل کردیئے گئے
May 29, 2022 ویب ڈیسک

مانسا (92 نیوز) - مشہور پنجابی گلوکار اور کانگریس رہنما سدھو موسی والا کو گولی مار کرقتل کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، پنجاب کے انتخابات سے قبل سدھوموسی والا نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی اورعام آدمی پارٹی کے ڈاکٹر وجے سنگلا کے خلاف منسا سے الیکشن لڑا تھا جس میں انہیں شکست ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق، پنجابی سنگر سدھو موسی والا کو نامعلوم افراد نے ضلع منسا میں گولیوں کا نشانہ بنایا،جس میں سدھو سمیت 3افراد زخمی ہوئے۔ سدھو موقع پر ہی ہلاک ہوئے۔کچھ دن پہلے ہی پنجاب پولیس نے سدھو موسی والا کی سرکاری سکیورٹی واپس لے لی تھی۔