Monday, May 6, 2024

کنٹرول لائن پرشاہ کوٹ اور جورا سیکٹرپر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، پاک فوج کا بھرپور جواب

کنٹرول لائن پرشاہ کوٹ اور جورا سیکٹرپر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، پاک فوج کا بھرپور جواب
November 9, 2016
راولپنڈی(92نیوز)بھارت خطے کا امن تباہ کرنے پر تل گیا کنٹرول لائن پروادی نیلم میں شاہ کوٹ اور جورا سیکٹر کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی ۔ دشمن کو بھاری نقصان اٹھاناپڑا۔ لگاتاردوسرے دن بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکےاحتجاج کیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزیاں روز بروز بڑھنے سے خطے کے امن کا خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق  لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ  کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی افواج نے وادی نیلم میں شاہ کوٹ اور جورا سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ عسکری ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج نے ان دنوں میں پہلی مرتبہ توپ خانے کا بھی استعمال کیا ہے۔ کیل سیکٹر میں بھی بھارتی فوج کی جانب سے گولہ باری کی گئی۔ پاک فوج نے بھر پورجوابی کارروائی کر کے دشمن کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔