Thursday, April 25, 2024

بھارتی فوج کے شوپیاں میں جعلی مقابلے میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فوج کے شوپیاں میں جعلی مقابلے میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید
June 15, 2022 ویب ڈیسک

سرینگر (کے ایم ایس) - غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع شوپیاں میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کنجی کولر میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا جس سے لوگوں کی نقل و حرکت محدود ہو گئی۔ فوجیوں نے صحافیوں کو بھی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

قابض حکام نے کنجی کولر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے تاکہ لوگوں کو موجودہ صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کرنے سے روکا جا سکے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔