Friday, March 29, 2024

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ،احتجاجی مراسلہ دیا گیا

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ،احتجاجی مراسلہ دیا گیا
October 26, 2016
اسلام آباد(92نیوز)بھارتی سیز فائر معاہدے کی متعدد بار خلاف ورزی  پربھارتی  ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کا ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی پر بھارت سے شدید احتجاج بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔ ادھر بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے سیالکوٹ کے سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ رات بھر بھی جاری رہا  بھارتی فورسز نے رہائشی آبادیوں پر  مارٹر گولے برسائے جس سے موٹر سائیکل سوار نوجوان شہید ہوگیا۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دیہاتیوں کو سی ایم ایچ سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ شدید گولہ باری اور فائرنگ کے باوجود سرحدی دیہاتوں میں بسنے والوں کے حوصلے چٹان کی طرع مضبوط ہیں اور وہ پنجاب رینجر اور پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔