Friday, April 19, 2024

بھارتی وزارت دفاع نے اڑی سیکٹر کے بریگیڈ کمانڈ رکو فارغ کردیا

بھارتی وزارت دفاع نے اڑی سیکٹر کے بریگیڈ کمانڈ رکو فارغ کردیا
October 1, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک )پٹھان کوٹ کی طرح اڑی حملہ بھی بے نقاب ہو گیا  بھارت ایک ایک کر کے اپنے ہی بیانات سے پیچھے ہٹنے لگا ۔  پہلے وزیراطلاعات نے مودی کے غبارے سے ہوا نکال دی اور اب بھارتی وزارت دفاع نے اڑی کے بریگیڈ کمانڈر کو فارغ کر کے ثابت کردیا کہ بھارت کے پاس اب کہنے کو کچھ نہیں ۔ تفصیلات کےمطابق پہلے الٹے سیدھے دعوے  پھر اپنے ہی بیانات سے مکر کر اپنے بندوں کو دھرنا  یہ ہے بھارت کا اذلی ڈرامہ  ، پٹھان کوٹ پر دنیا نے دیکھاکہ ہندوستانی کہانی گھڑنے میں ماہر ہیں  اور اب اڑی حملے پر بھی ایسا ہی دیکھنے میں آرہا ہے ۔ بھارتی وزارت دفاع نے اڑی واقعے کے بعد  اڑی بریگیڈ کے کمانڈر کو فارغ کر کے گھر بھیج دیا  ہے ۔ بھارتی وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بریگیڈئر کے سوما شنکر کو واقعے کی تحقیقات کیلئے تبدیل کیا گیا ہے تاکہ وہ کسی قسم کی تحقیقات پر اثر انداز نہ ہو سکے بتایا گیا ہے کہ سوما شنکر کی چھٹی کے بعد ان کی جگہ بھارتی فوج کے اٹھائیس ویں ڈویژن کے  کمانڈر  کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھارت کے وزیر اطلاعات نے  بیچ چوراہے ہنڈیا پھوڑ دی کہتے ہیں سرجیکل اسٹرائیک میں کسی ہیلی کاپٹر نے حصہ  لیا ہی نہیں  ۔ یوں ڈرامہ بے نقاب ہونے پر بھارت نے اپنے ہی افسروں کی ٹھکائی شروع کر دی ہے ۔ ثابت ہو گیا کہ اڑی فلم کا سپکرپٹ خاصا کمزور اور بے جان تھا  یہی وجہ ہے کہ بھارت اپنے ہی بیانات سے بھاگ رہا ہے۔