Friday, April 19, 2024

پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کا بھارتی دعویٰ جھوٹ ہے : کانگریس لیڈر

پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کا بھارتی دعویٰ جھوٹ ہے : کانگریس لیڈر
October 4, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) کانگریس لیڈر سنجے نروپم نے بھی بھارتی جھوٹ کا پول کھول دیا۔ سنجے نروپم کا کہنا ہے سرجیکل سٹرائیک ہوا ہی نہیں۔ پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیک جعلی تھا۔ مودی حکومت عوام کی ہمدری اور ووٹ حاصل کرنے کے لیے جھوٹے دعوے کررہی ہے۔ کانگریس لیڈر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ سیاست چمکانے کیلئے کیا گیا۔ انہوں نے اس موقع پر سرجیکل سٹرائیک پر سوالات بھی اٹھائے۔ انہوں نے کہا جب تک نریندر مودی کی حکومت ثبوت پیش نہیں کرتی وہ سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کو جھوٹ کہتے رہیں گے۔ سنجے نروپم نے کہا حکومت ثبوت دینے کے بجائے ڈھول بجا رہی ہے جبکہ دوسری طرف پوری دنیا میں سرجیکل سٹرائیک کے دعوے پر سوالات اٹھائے رہے ہیں۔ ثبوت فراہم نہ کرنے پر بھارت کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔