Friday, April 26, 2024

بھارتی سینما مالکان نے پاکستانی اداکاروں کی فلموں کی ریلیز روک دی

بھارتی سینما مالکان نے پاکستانی اداکاروں کی فلموں کی ریلیز روک دی
October 14, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستانی فنکاروں کی فلموں پر بھارت کی چار ریاستوں میں پابندی لگا دی گئی۔ بھارتی سینما مالکان نے پاکستانی اداکاروں کی فلموں کی ریلیز روک دی۔ تفصیلات کے مطابق انتہا پسندی میں جلتے بھارت نے ایک اور بزدلانہ اقدام اٹھا لیا۔ پاکستانی اداکاروں کی فلموں پر پابندی لگا دی گئی۔ فلموں پر پابندی چار ریاستوں میں سینما مالکان نے لگائی۔ بھارتی تھیٹر مالکان کا کہنا ہے فوادخان کی فلم نہیں دکھائیں گے۔ واضح رہے کہ کرن جوہرکی فلم ”اے دل ہے مشکل“ میں پاکستانی اداکار فواد خان کاسٹ میں شامل ہیں۔ دوسری جانب بھارتی اداکار اوم پوری ایک بار پھر پاکستانی اداکاروں کی حمایت میں بول پڑے۔ سینئر اداکار اوم پوری نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا یہ پاکستانی اداکاروں کی نہیں بھارتی حکومت کی ناکامی ہے۔ بھارتی حکومت کو کو ئی اعتراض ہے تو عدالت میں جائے پابندی لگانا درست نہیں۔ پاکستانی اداکاروں کے ویزے کینسل کرنا اور انہیں واپس بھیج غلط بات ہے۔