Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سرینگر: بھارتی فوج 16 گھنٹے بعد بھی تین مسلح افراد سے عمارت خالی نہ کراسکی

سرینگر: بھارتی فوج 16 گھنٹے بعد بھی تین مسلح افراد سے عمارت خالی نہ کراسکی
October 10, 2016
سرینگر(92نیوز)جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج  سولہ گھنٹے بعد  بھی  پام پور میں تین مسلح افراد سے سرکاری عمارت کا قبضہ نہ چھڑا سکی  صبح چھ بجے  شروع ہونے والاآپریشن ابھی بھی جاری ہے مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک فوجی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کےمطابق  جنت نظیر وادی میں کرفیو اور ہڑتال جاری ہے جگہ جگہ کشمیریوں اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہو رہی ہیں  ایسے میں بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پام پور میں سرچ آپریشن کے دوران مسلح افراد اور فوج کے درمیان  جھڑپ کے نتیجے میں ایک فوجی زخمی ہو گیا ۔ بھارتی فوج نے مزید دعویٰ  کیا کہ تین مسلح افراد ایک سرکاری عمارت میں مورچہ زن ہو گئے اور شدید فائرنگ  شروع کر دی۔  بھارتی حکام کے مطابق پام پور میں  تین مسلح افراد ایک سرکاری عمارت کے ہوسٹل میں موجود ہیں  جہاں  بھارتی فوج  کی جانب سے بھاری  ہتھیاروں سے فائرنگ کی جارہی ہے بھارتی فوج کی فائرنگ سے ہوسٹل کی عمارت کے کچھ حصے میں آگ بھی لگ گئی  ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔