Friday, April 26, 2024

بھارتی فوج نے سرجیکل سٹرائیکس کی جھوٹی کہانیاں سنائیں : انڈین اپوزیشن رہنما

بھارتی فوج نے سرجیکل سٹرائیکس کی جھوٹی کہانیاں سنائیں : انڈین اپوزیشن رہنما
September 29, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں اپوزیشن رہنما سیتا رام نے اپنی ہی فوج کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ ان کا کہنا ہے بھارتی فوج نے آل پارٹیز کانفرنس میں سیاستدانوں کو الو بنایا۔ سرجیکل اسٹرائیک کی جھوٹی کہانیاں سنائی گئی ہیں مگر اس کا ثبوت نہیں دیا گیا۔ دوسری جانب جنگی جنون میں مبتلا بھارت میں افراتفری کا عالم ہے۔ گجرات سے مقبوضہ کشمیر تک فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ بھارت نے بین الاقوامی بارڈر پر نقل و حرکت تیز کر دی ہے جبکہ بھارتی پنجاب میں بارڈر کے نزدیک دس کلو میٹر تک دیہات خالی کروا کر بی ایس ایف کے اضافی دستے بھجوا دیے گئے ہیں۔ فوج کی مغربی کمانڈ کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ بھارتی فوج کی بین الاقوامی بارڈر پر نقل و حرکت تیز ہوگئی ہے۔ مودی سرکار نے پنجاب میں بارڈر کے ساتھ دس کلومیٹر کے علاقے میں موجود متعدد دیہات کو بھی خالی کرا لیا ہے جبکہ پنجاب میں بارڈر پر بی ایس ایف کے اضافی دستے بھی بھجوا دیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر فیروز پور کے مطابق پاکستانی سرحد کے قریب واقع تمام اسکولوں کوبھی غیرمعینہ مدت کےلئے بند کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سرحد کے ساتھ دس کلومیٹر تک کے علاقے میں اسکول بند رہیں گے۔ یہی نہیں مشرقی پنجاب میں اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز بھی خالی کرا لئے گئے جبکہ صوبے کے وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل نے ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔