Saturday, May 18, 2024

بھارتی فوج پٹاخوں سے ڈرنے لگی

بھارتی فوج پٹاخوں سے ڈرنے لگی
October 7, 2016
گاندھی نگر (ویب ڈیسک )پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینے والے بھارتی اس قدر بزدل ہیں کہ معمولی کریکر کی آواز سے بھی ڈر جاتے ہیں اور ایسا کچھ آج گجرات کے ساحل پر ہوا کہ پور بندر پر پٹاخہ چھوٹنے پر بم دھماکے کی خبریں چلنے لگیں  ایک سیب نے بھی بھارت میں کھلبلی مچا دی ۔ تفصیلات کےمطابق  بھارتی حکام کا اور میڈیا کا ہمیشہ سے وتیرہ رہا ہے کہ بھارت میں کوئی بھی واقعہ ہو جائے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا دیتے ہیں اور ابتدائی تحقیقات کے نتائج آنے کا بھی انتظار نہیں کرتے۔ بھارتی میڈیا اور حکام اس قدر حواس باختہ ہو چکے ہیں کہ کہیں پتا بھی ہلے تو ڈر جاتے ہے۔ایسا ہی کچھ آج دیکھنے میں آیا جب بھارتی ریاست گجرات کی پور بندر پر معمولی کریکر پھٹا اوربھارتی میڈیا میں یہ خبریں چلنے لگیں کہ بھارتی نیول بیس پر دھماکہ ہو گیا ہے اور ساتھ ہی بھارتی نیوی اور کوسٹ گارڈ کے اہلکار درجنوں کی تعداد میں حصار بنا کر وہاں پہنچ گئے اورجب دھماکے کے مقام کا معائنہ ہوا تو کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مصداق یہ بات سامنے آئی کہ یہ دھماکہ نہیں بلکہ کریکر کی آواز تھی ۔ قریب تھا کہ بھارتی میڈیاپاکستان پر دھماکے کا الزام دے دیتا کہ نیول حکام نے وضاحت کر دی کہ دھماکہ نہیں ہوا بلکہپٹاخہ چلنے کی آواز تھی۔