Saturday, May 4, 2024

بھارتی فوج نے بارہ مولا کے بعد ہندواڑہ حملے کا ڈرامہ رچا دیا

بھارتی فوج نے بارہ مولا کے بعد ہندواڑہ حملے کا ڈرامہ رچا دیا
October 6, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا فوج کے کمزور سکرپٹ پر بے جان اداکاری کرنے لگا۔ جنگ کا شوقین بھارت بوکھلاہٹ کی تمام حدیں پار کر گیا۔ بارہ مولا میں فوجی کیمپ پر حملے کا دعویٰ کرکے ہندواڑہ حملے کا ڈرامہ بھی رچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے بارہ مولا حملے کے بعد ہندواڑہ میں حملے کا ڈرامہ رچا دیا۔ یہی نہیں تین حملہ آوروں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کر دیا۔ بھارت میں اگر کسی گھر میں گیس سلنڈر بھی پھٹ جائے تو اسے بھارتی میڈیا اور مودی حکومت دہشت گردی کی کارروائی قرار دے دیتی ہے اور الزام لگاتی ہے پاکستان پر جبکہ جنگی جنون میں سوار بھارت کو خبر نہیں اسکی اپنی ہی لگائی آگ میں وہ خود جل رہا ہے۔ نہتے کشمیریوں پر تین ماہ سے پیلٹ گنز ،ایئرگن اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جا رہی ہے۔ گیارہ ہزار سے زائد افراد پیلٹ گنز سے شدید زخمی ہوئے۔ ہزاروں تو ہمیشہ کے لیے بینائی سے محروم ہو گئے جبکہ ایک سو دس سے زائد کشمیری شہید ہوئے مگر بھارت بجائے اپنے کرتوت ٹھیک کرے اپنے ہی فوجیوں کو مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنڑول پر مروا رہا ہے اور الزام پاکستان پر۔ بھارتی میڈیا کا دعوی ہے سری نگر کے علاقے ہندواڑہ میں واقع فوجی کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔ مسلح افراد نے 30 راشٹریہ رائفلز کے ہیڈ کوارٹر کے قریب فائرنگ کی۔ ملزمان اور بھارتی افواج کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا تاہم حملہ آور مارے گئے۔ دوسری جانب بھارتی فوج نے کیمپ کے اردگرد سرچ آپریشن شروع کر کے قریبی گاو¿ں تجاری میں بھی تلاشی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ سے زائد فوج تعینات ہیں اور دو تین افراد آکر بھارتی فوجیوں کی درگت بنا کرچلے جائیں مودی حکومت کو داد دینا تو بنتی ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق بھارت کپواڑہ میں فوجی مشقیں کر رہا ہے۔ بھارت کے جنگی جنون کو دنیا بھانپ چکی ہے۔ یہی وجہ ہے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت نہیں دے رہی۔