Friday, April 19, 2024

بھارتی فوج نے حکومت کو سرجیکل سٹرائیک کی ویڈیو مںظرعام پر لانے کیلئے گرین سنگل دیدیا

بھارتی فوج نے حکومت کو سرجیکل سٹرائیک کی ویڈیو مںظرعام پر لانے کیلئے گرین سنگل دیدیا
October 5, 2016
نئی دہلی (ویب ڈٰیسک)چور چوری  سے جائے  ہیرا پھیرا  سے نہیں  بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فوج نے حکومت کو سرجیکل اسٹرائیک کی ویڈیو منظر عام پر لانے کے لیے گرین سگنل دے دیا  لیکن ساتھ ہی اس ویڈیو کو جاری کرنے کا عمل مودی کی اجازت سے مشروط کر دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی میڈیا کا ایک اور دعوی یا پھر نئی چال بھارتی فوج نے حکومت کو گرین سگنل دے دیا کہ آزاد کشمیر میں ہونے والی نام نہاد جعلی سرجیکل اسٹرائیک کی ویڈیو منظر عام پر لائی جائے۔ تاہم حتمی فیصلہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کریں گے کہ ویڈیو کو منظر عام پر لانا ہے کہ نہیں۔  اس حوالے سے مودی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اس معاملے پر غور کیا گیا۔ واضح رہے کہ  بھارت میں سوالات اٹھ رہے ہیں کہ یہ سرجیکل اسٹرائیک جعلی تھا یہی وجہ ہے کہ بھارت میں گرما گرم بحث جاری ہے ۔