Thursday, March 28, 2024

کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم جاری ہے : تہمینہ جنجوعہ

کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم جاری ہے : تہمینہ جنجوعہ
September 26, 2016
جنیوا(92نیوز) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن پاکستانی مندوب تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر بھارتی ظلم وستم جاری ہے ۔ بھارتی مظالم کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبانے کی ایک کڑی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بھارتی مظالم کے باعث کشمیری مائیں سو سے زائد بیٹے اور بیٹاں اپنے ہاتھوں سے دفنا چکی ہیں، سینکڑوں کشمیریوں کو بینائی سےمحروم کردیا گیا اورہزاروں کوعمربھر کیلے معذور بنادیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ  مسلسل کرفیو کی وجہ سےلاکھوں کشمیری بنیادی انسانی حقوق سے محروم کردئیے گئے ،نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز چلائی جارہی ہیں جبکہ  کشمیری مذہب ، تقریر اور تحریر کی آزادی سے محروم کر دئیے گئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ   کشمیر کے مسئلےکاواحدحل آزاد اور منصفانہ رائے شماری ہے۔