Friday, April 19, 2024

بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا تو سنگین نتائج بھگتے گا : صدر آزادکشمیر

بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا تو سنگین نتائج بھگتے گا : صدر آزادکشمیر
October 2, 2016
اسلام آباد (92نیوز) صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ بھارت کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ عالمی برادری بھارت کی اشتعال انگیزی کو روکنے میں کردار ادا کرے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت کنٹرول لائن پر خلاف ورزیوں کو ہوا دے کر مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارت آزاد کشمیر کو اپنا نشانہ بنانا چاہتا ہے جو ناقابل قبول ہے۔ صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ پاکستان صبر سے کام لے رہا ہے اور عالمی برادری سے رابطے کر رہا ہے۔ بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا تو سنگین نتائج بھگتے گا۔ مسعود خان کا کہنا تھا کہ کشمیر اب بھی اقوام متحدہ میں متنازہ علاقہ ہے۔ بھارت کی اٹھان سے گھبرانے والے نہیں۔ اس سے بھی مشکل وقت دیکھ چکے ہیں۔