Friday, April 26, 2024

ہر چیز کو اچھوت بنانے والے بھارت نے 8سال بعد ریویو سسٹم کو قبول کر لیا

ہر چیز کو اچھوت بنانے والے بھارت نے 8سال بعد ریویو سسٹم کو قبول کر لیا
October 22, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت نے بالآخر 8 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں ڈی آر ایس کے استعمال پر رضامندی ظاہر کر ہی دی۔ تفصیلات کے مطابق ہر بات پر ناں ناں کرنے کے عادی بھارتی کرکٹ بورڈ نے آخر اپنی ضرورت کی خاطر ہاں کرتے ہوئے ٹیسٹ میچوں میں آزمائشی طور پر ریویو سسٹم پر رضامند ہو گیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ مسلسل ریویو سسٹم کے استعمال سے انکار کرتا رہا ہے اور نقصان اٹھانے کے باوجود کسی ضدی بچے کی طرح بھارت نے اپنی ضد نہ چھوڑی۔ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں ڈی آر ایس نہ ہونے پر کوہلی نے دبے لفظوں میں تحفظات کا بھی اظہار کیا تھا۔ بالآخر بھارت آٹھ سال بعد ٹیسٹ میں ڈی آر ایس استعمال کرنے پر راضی ہو گیا ہے اور نومبر میں ہونے والی انگلینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں آزمائشی طور پر ریویو سسٹم استعمال کرے گا۔