Saturday, July 27, 2024

بھارت سرحد پر کشیدگی کی وجہ سے بڑا نقصان اٹھائے گا : شیخ رشید

بھارت سرحد پر کشیدگی کی وجہ سے بڑا نقصان اٹھائے گا : شیخ رشید
November 14, 2016
راولپنڈی (92نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھارت کی جانب سے سرحدی کشیدگی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بھارت بڑا نقصان اٹھائے گا۔ بھارت کی وجہ سے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کیخلاف بین الاقوامی ایجنڈا کارفرما ہے کہ اسے اندرونی طور پر کمزور کر دیا جائے۔ شیخ رشید نے مزید کہا بھارت اس بات کو بخوبی جانتا ہے کہ اس نے جو سیکڑوں بار سیزفائر کی خلاف ورزی کی ہے وہ بڑی شکل بھی اختیار کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی حفاظت کیلئے پاکستان کا بچہ بچہ کٹ مرنے کیلئے تیار ہے اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔