بھارتی فورسز کی کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ ،پاک فورج نے منہ توڑ جواب دیا

راولپنڈی(92نیوز)بھارت نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کردی بھارتی فورسز نے آج صبح لائن آف کنٹرول کےکھوئی رٹہ بھمبر سیکٹر پربلااشتعال فائرنگ کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کےکھوئی رٹہ بھمبر سیکٹر پربلااشتعال فائرنگ کی جبکہ پاک فوج نے بھارتی فورسز کی فائرنگ کا منہ توڑجواب دیا ۔ فائرنگ صبح ساڑھے 4 سے صبح 7بجے تک جاری رہی۔