Saturday, April 20, 2024

انڈیا سرجیکل سٹرائیک کا ویڈیو ثبوت دنیا کے سامنے لائے : پاکستانی ہائی کمشنر

انڈیا سرجیکل سٹرائیک کا ویڈیو ثبوت دنیا کے سامنے لائے : پاکستانی ہائی کمشنر
October 13, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ کنٹرول لائن پر کوئی سرجیکل سٹرائیک نہیں ہوا۔ بھارت کے پاس اگر کوئی ویڈیو ہے تو سامنے لے آئے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت اڑی حملے پرپاکستان کے کیخلاف الزامات لگانے کے بجائے بین الاقوامی تحقیقات کرائے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل کودئیے گئے انٹرویومیں پاکستانی ہائی کمشنرنے بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کھری کھری سنا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سرجیکل اسٹرائیک ہوتی توپاکستان منہ توڑجواب دیتا۔ بھارت کے پاس سرجیکل اسٹرئیک کے ویڈیو ثبوت ہیں تو اس کی بین الاقوامی تحقیقات کروا لے۔ اڑی حملے کے حوالے عبدالباسط کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بلیم گیم سے باہر نکلنا چاہیے۔ اگر بھارت کے پاس سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت ہیں تو واقعہ کی بین الاقوامی تحقیقات کرا لے۔ پاکستانی ہائی کمشنرنے واضح کیاکہ بھارت نے سفارتی سطح پربھی سرحدپارکارروائی کاکوئی دعویٰ نہیں کیا اورنہ ہی اس سے متعلق کوئی شواہدسامنے لائے گئے ہیں۔