Thursday, March 28, 2024

بھارت اڑی حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت فراہم نہ کرسکا : سابق سفارتکار

بھارت اڑی حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت فراہم نہ کرسکا : سابق سفارتکار
October 1, 2016
    نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی سرکار کے جھوٹ کا پردہ چاک ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔ سابق بھارتی  سفارت کار ایم کے بھدرا کمار کا کہنا ہے کہ  بھارتی سرکار پٹھان کوٹ کی طرح اُڑی حملے میں بھی پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت فراہم نہ کرسکی ۔ تفصیلات کےمطابق جگ ہنسائی کی کسے پرواہ جب اوڑھنا بچھونا ہی جھوٹ پر ہو بھارت  کے تمام   جھوٹ  ایک ایک کرکے بے نقاب  ہوئے  لیکن  بھارتی حکمران  پھر  بھی  شرمند ہ نہ  ہوئے بلکہ  پراپیگنڈا مشینری  مزید  تیز  کر دی۔ بھارت کے سابق سفارت کار  ایم کے بھدرا کمار نے  ایک  اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی  حکومت پٹھان کوٹ کی طرح ابھی تک اُڑی میں پاکستان کے ملوث ہونے کاثبوت فراہم نہیں کرسکی۔ اُڑی میں بھی سکیورٹی کی خامیاں کھل کرسامنے آئیں  کسی عالمی طاقت نے اُڑی حملے کے بعدپاکستان پرانگلی نہیں اٹھائی  بلکہ وہ پاکستان سے تعلقات بڑھا رہی ہیں ایم کے بھدرا کمارا کے مطابق کیری نواز ملاقات میں  دونوں ملکوں نے مقبوضہ کشمیرکی خراب صورتحال  پر جلد قابو پانے پراتفاق کیا جبکہ امریکا نے اُڑی حملے کو مقبوضہ وادی  میں جاری مظالم کا ردعمل  قراردیا۔