Thursday, April 25, 2024

سماہنی سیکٹر پر فائرنگ‘ انڈیا نے سیزفائر کی خلاف ورزی کو معمول بنا لیا

سماہنی سیکٹر پر فائرنگ‘ انڈیا نے سیزفائر کی خلاف ورزی کو معمول بنا لیا
October 4, 2016
بھمبر (92نیوز) جنگی جنون نے بھارت کو حواس باختہ کر دیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے آج ایک مرتبہ پھر آزاد کشمیر میں بھمبر کے سماہنی سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔ فائرنگ کا سلسلہ صبح 4 بجے شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری رہا۔ پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کرا دیں۔ پاکستان پر حملے کی حسرت تو دل میں رہ گئی لیکن بھارت نے اشتعال انگیزی سے کام لیتے ہوئے آج بھی کنٹرول لائن پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور آج صبح سویرے بھمبر آزاد کشمیر کے سماہنی سیکٹر میں بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھربلااشتعال فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کا یہ سلسلہ صبح چار بجے شروع ہوا۔ پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو چپ کرا دیا۔ فائرنگ اور گولہ باری کے باعث مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ کنٹرول لائن پر واقع آبادیوں بنڈالہ، سماہنی اور چوکی شہرمیں فائرنگ کے بعد والدین نے بچوں کو سکول جانے سے روک دیا۔ گزشتہ روز بھی بھارت کی جانب سے افتخار آباد، نیزہ پیر اور کیلر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کا پاکستانی فوج نے منہ توڑجواب دیا تھا۔ بھارت اس سے قبل بھی متعدد بار لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو¿نڈری پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی املاک اور شہریوں کو نقصان پہنچا چکا ہے۔