Friday, April 19, 2024

بھارت پاکستان کو کبڈی ورلڈکپ میں بلانے سے بھی بھاگ گیا

بھارت پاکستان کو کبڈی ورلڈکپ میں بلانے سے بھی بھاگ گیا
October 2, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک)کبڈی کبڈی  کبڈی اور بھارت آگے لگ کر بھاگ گیا ہمسایہ ملک کو  شکست نظر آنے لگی تو حالات کا بہانہ بنا کر کبڈی ورلڈ کپ دو ہزار سولہ میں پاکستان کو نہ بلانےکا فیصلہ  کر لیا،دوسری طرف پاکستان کبڈی فیڈریشن نے ایونٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کےمطابق طاقت کےنشےمیں چور بھارت کھیلوں کو بھی سیاست کی نظر کرنے لگا  بھارت کی ہٹ دھرمی کےباعث کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان  کے شیر جوان ایکشن میں دکھائی  نہیں دیں گے۔  بھارت نے حالیہ کشیدگی کو جواز بنا کر  کبڈی ورلڈ کپ  پاکستان کےبغیر ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر  پاکستان نے  احتجاج کرتے ہوئے انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن سے ایونٹ منسوخ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاک بھارت میچز ہی  کبڈی ٹورنامنٹس کا اصل حسن ہیں بھارتی فیصلے سے رواں ماہ شروع ہونے والا  کبڈی ورلڈ کپ اپنی تمام رعنائیاں کھو دے گا۔