Wednesday, April 24, 2024

بھارت مسئلہ کشمیر جیسے تاریخی تنازع کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں : آرمی چیف

بھارت مسئلہ کشمیر جیسے تاریخی تنازع کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں : آرمی چیف
September 26, 2016
راولپنڈی(92نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر جیسے تاریخی تنازع کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں بلکہ کشمیر کی صورتحال پر غلط فہمیاں پیدا کررہا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف  ایک روزہ دورہ پر جرمنی پہنچ گئے ہیں جہاں پر انہوں نے امریکی سینٹ کام کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کیا ہے ۔ کانفرنس میں افغانستان ،تاجکستان اور دیگر ممالک کے فوجی سربراہان نے بھی شرکت کی ہے ۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کررہی ہے ،دہشتگردوں کی کمین گاہیں بڑی حد تک ختم کردی ہیں ۔ پاکستان دنیا بھر میں کسی بھی ملک کی نسبت سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہمسایہ ملک کا تعاون ضروری ہے ۔ جنرل راحیل شریف کا مزید کہنا تھا کہ را سمیت دشمن ایجنسیاں پاکستان میں خون بہانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن اور استحکام کیلئےموثراقدامات اٹھانا ہونگے ۔