Friday, April 26, 2024

بھارت نے پوری حریت قیادت کو قتل کرنے کا منصوبہ بنالیا : مشال ملک

بھارت نے پوری حریت قیادت کو قتل کرنے کا منصوبہ بنالیا : مشال ملک
October 1, 2016
اسلام آباد(92نیوز)حریت رہنماءیاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے پوری حریت قیادت کو مارنے کا منصوبہ بنالیا۔یاسین ملک کےلئے اگلے  اڑتالیس گھنٹے انتہائی اہم ہیں وہ بھارت سے رحم کی درخواست نہیں کریں گی۔ شوہر کو کچھ ہوا تو آگ پوری دنیا میں پھیل جائیگی۔ کہتی ہیں سیکرٹری جنرل  اقوام متحدہ  کے نام  خط  لکھ لیاہے ۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کی حالت تشویشناک ہو چکی۔ انہیں جنگل میں ایک تفتیشی سیل میں تنہا رکھا گیا ہے 6دن سے پانی بھی نہیں دیا گیا ہسپتال منتقل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو یاسین ملک کے حوالے سے خط بھیج رہی ہوں۔ مشال ملک نے کہا کہ بھارت کشمیر ایشو سے توجہ ہٹانے کےلئے پاکستان پر جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے دہشت گرد کشمیری نہیں بلکہ ہندوستان ہے جو کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔ مشال ملک نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو لکھے گئے خط کی کاپی بھی دکھائی جس میں یہ بھی بتایا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کے ایک گاﺅں میں صرف اگست کے دوران بھارتی فوج نے 150 خواتین کی آبروریزی کی۔