Friday, April 19, 2024

بھارت نے کبھی کسی ملک کے خلاف جارحیت کی نہ کسی کا علاقہ ہتھیانا چاہتا ہے : مودی

بھارت نے کبھی کسی ملک کے خلاف جارحیت کی نہ کسی کا علاقہ ہتھیانا چاہتا ہے : مودی
October 2, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت نے کبھی کسی ملک کیخلاف جارحیت کی نہ کسی کا علاقہ ہتھیانا چاہتا ہے۔ مودی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب کنٹرول لائن پر پاک بھارت کشیدگی روز بروز بڑھ رہی ہے اسے مصالحت کہیں یا ازلی مکاری ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی  اڑی واقعے کے بعد  مسلسل پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے تھے لیکن آج مہاتما گاندھی کے جنم دن کے موقع پر  ایک تقریب میں ان کا لہجہ اچانک تبدیل ہوا اور کہنے لگے بھارت کی کسی دوسرے ملک پر قبضہ کرنا چاہتا ہے اور نہ اس نے کبھی کسی دوسرے ملک کیخلاف جارحیت کی۔ اس کو کہتے ہیں  بھارت کی روایتی مکاری  یعنی مودی نے کسی دوسرے ملک  کیخلاف جارحانہ عزائم نہ رکھنے کا دعویٰ تو کردیا لیکن کون نہیں جانتا کہ بھارت نے دو بار پاکستان پر جنگ مسلط کی اور اس وقت بھی پاکستان کیخلاف  جنگجوئی کر رہا ہے اور کنٹرول لائن پر فائرنگ اور گولہ باری اس کی فوج کا معمول ہےجبکہ وہ آزاد کشمیر کو چھیننے کی بھی بات کرتا ہے۔