Saturday, May 18, 2024

بھارت کا پاکستان کے ساتھ سرحد کو 2018 تک مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ

بھارت کا پاکستان کے ساتھ سرحد کو 2018 تک مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ
October 7, 2016
  نئی دہلی (ویب ڈیسک )پاکستان کوجنگ کی دھمکیاں دینےوالابھارت بوکھلاگیا۔ پاکستان کےساتھ سرحدکودو ہزاراٹھارہ تک مکمل  طور پرسیل کرنےکافیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق بھارت بوکھلاگیا2018 کےاختتام تک پاکستان کےساتھ ملنےوالی اپنی سرحدکو مکمل طور پر سیل کرنےکافیصلہ کرلیا۔ اس بات کافیصلہ بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ کی زیرصدارت جیسلمیرمیں ہونےوالے اجلاس میں کیاگیا۔اجلاس میں راجستھان،مقبوضہ کشمیر،پنجاب اورگجرات کےوزرائے اعلی نےبھی شرکت کی۔ اجلا س  کےبعدپریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےراج ناتھ  سنگھ نےمیڈیاکوبتایا کہ پاک بھارت سرحدکودسمبردوہزاراٹھارہ تک  مکمل طورپربندکردیناہمار اٹارگٹ ہے ۔اوراس کےلئےہم نےمکمل تیاری کرلی ہے۔ راج ناتھ سنگھ کاکہناتھاکہ اس فیصلےکےتحت ایک سکیورٹی گرڈبھی بنایاجائےگا۔ہم سرحدکی ٹیکنالوجی کی ذریعےحفاظت اوردیکھ بال کےپہلوپربھی غورکررہےہیں۔ پاکستان اوربھارت  کےدرمیان سرحد تین ہزارتین سوتئیس کلومیٹرطویل  ہےجوکئی  مقامات سےآنےجانےکےلئےکھلی ہے۔