Wednesday, April 24, 2024

کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت ،پاک فوج کا منہ توڑجواب

کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت ،پاک فوج کا منہ توڑجواب
October 19, 2016
راولپنڈی(92نیوز) کنٹرول لائن پر پھر بھارت نے جارحیت کی ہے جس میں دو بچے زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر کیرالا سیکٹر پر جارحیت کی ہے جس میں دو بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا ہے جس کے نتیجے میں دشمن کی گنیں خاموش ہوگئی ہیں دوسری طر ف آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے دو خواتین بھی زخمی ہوئیں جن کے نام مجید اور شبنم ہیں ۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیاگیاہے۔