Thursday, April 18, 2024

بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو طاقت کے ذریعے نھیں دبا سکتا: نواز شریف

بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو طاقت کے ذریعے نھیں دبا سکتا: نواز شریف
October 27, 2016
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ بھارت یہ خام خیالی چھوڑ دے کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو طاقت کے ذریعے دباسکتا ہے۔ پاکستان سفارتی، اخلاقی اور معاشی سطح پر کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ کہتے ہیں مسئلہ کشمیر حل ہونے سے ہی خطے میں امن آئیگا۔ وزیراعظم نوازشریف نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر1947 انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ 68 سال قبل بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قبضہ کرلیا۔ کشمیری عوام پر مظالم آج بھی اسی طرح جاری ہیں۔ تحریک آزادی کے علمبرداربرہان وانی کوماورائے عدالت 8 جولائی کوشہید کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت انتہا کو پہنچ چکی۔ قابض فوج نے انسانی اقدار کو روند ڈالا ہے۔ بھارت عالمی برادری سے وعدوں کے باوجود ریاستی جبر سے باز نہیں آرہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی خام خیالی ہے کہ وہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو طاقت کے ذریعے دبا سکتا ہے۔ بھارت کو چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کےلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے۔