Friday, April 19, 2024

بھارت نے دوستی بس سروس کو یکطرفہ طورپر بند کردیا

بھارت نے دوستی بس سروس کو یکطرفہ طورپر بند کردیا
September 30, 2016
لاہور(92نیوز)بھارت نے دوستی بس سروس کو یک طرفہ طور پر بند کر دیا  پاکستانی بس معمول کے مطابق مسافروں کو لے کر امرتسر اور دہلی کے لیے روانہ ہوئی ۔ تفصیلات کےمطابق بھارت نے کنٹرول لائن پر فائرنگ کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کو مزید ہوا دیتے ہوئے بھارت اور پاکستان کے درمیان چلنے والی دوستی بس سروس کو معطل کر دیا۔ بھارت نے آج پاکستان آنے والی بس کو امرتسر میں ہی روک لیا اور بس کے نہ آنے کی اطلاع پاکستانی حکام کو  باضابطہ طور پر کر دی گئی۔ دوسری جانب پاکستان سے دوستی بس معمول کے مطابق مسافروں کو لے کر امرتسر اور دہلی کے لیے روانہ ہوئی پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی بس ہفتے میں چار دن جمعہ، ہفتہ، منگل اور بدھ کو چلتی ہے۔