Tuesday, April 23, 2024

انڈیا نے پاکستان کیلئے فضائی حدود بند کرنے پر غور شروع کر دیا: بھارتی میڈیا

انڈیا نے پاکستان کیلئے فضائی حدود بند کرنے پر غور شروع کر دیا: بھارتی میڈیا
September 29, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا۔ پاکستان کیلئے اپنی فضائی حدود بند کرنے پر غور شروع کر دیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے پاکستان کے ساتھ ایئر سروسز ایگریمنٹ پر نظرثانی کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نریندر مودی حکومت پاکستان کیلئے فضائی حدود بند کرنے کیلئے ایئر سروسز معاہدے پر نظرثانی کر رہی ہے۔ بھارت کی فضائی کمپنی کی کوئی پرواز پاکستان نہیں آتی جبکہ پاکستان سے ہفتے میں پانچ پروازیں بھارت جاتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے بھارت کی خلیجی ممالک‘ یورپ‘ شمالی امریکہ کے لیے پروازیں پاکستانی فضائی حدود سے گزرتی ہیں۔ پاکستان کی بنگلہ دیش اور جنوب مشرقی ایشیا کے لیے پروازیں بھارتی فضائی حدود سے گزرتی ہیں۔ نریندر مودی نے پاکستان اور بھارت کے فضائی رابطوں پر مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں۔