Thursday, April 25, 2024

ہماری روایت میں راستے نہ کھولنے پر خون خرابہ ہوتا ہے : پرویز خٹک

ہماری روایت میں راستے نہ کھولنے پر خون خرابہ ہوتا ہے : پرویز خٹک
October 29, 2016
صوابی(92نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک نے کہا ہے کہ ہماری روایت میں راستے نہ کھولنے پر خون خرابہ ہوتا ہے۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو موٹروے پر اسلام آباد جانے کی اجازت نہ دینے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ  ہماری روایت میں راستہ نہ کھولنے پر خون خرابہ ہوتا ہے ۔ صوابی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میں کے پی کے کی عوام کو دعوت دیتا ہوں کہ کل تین بجے وہ یہاں پہنچیں اور پھر ہم موٹر وے کے راستے پر اسلام آباد جائیں گے ۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر انہوں نے راستہ نہ کھولا تو پھر دیکھیں ہم ان کے ساتھ کیا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام لوگ اپنا حق لینے کیلئے اسلام آباد پہنچیں گے .