Saturday, July 2, 2022

عمران خان کو ہرانے کیلئے سارے اکٹھے ہو گئے، ان کا جنازہ بھی اکٹھا نکلے گا، چیئرمین پی ٹی آئی

عمران خان کو ہرانے کیلئے سارے اکٹھے ہو گئے، ان کا جنازہ بھی اکٹھا نکلے گا، چیئرمین پی ٹی آئی
May 16, 2022 ویب ڈیسک

صوابی (92 نیوز) - سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اُنہیں ہرانے کیلئے سارے اکٹھے ہو گئے اور ان کا جنازہ بھی اکٹھا نکلے گا۔

ایک بار پھر حکومت کو نشانے پر رکھتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت امریکا اور اندرونی سازش کے بعد لائی گئی، حکومت مسلط کرنے والوں کو پیغام دیتا ہوں ہم آزاد قوم ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کرائم منسٹر سمیت موجودہ حکومت کی ساٹھ فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، شریفوں کی کرپشن پکڑنے والے افسر ہارٹ اٹیک سے مر رہے ہیں، کھانے میں زہر ملانے اور انجکشن لگانے سے ہارٹ اٹیک ہو جاتا ہے، امپورٹڈ حکومت تسلیم نہیں کریں گے،،، فوری الیکشن چاہتے ہیں،،، جب کال دیں تو عوام گرمی دیکھیں نہ بارش۔

اُن کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت امریکا اور اندرونی سازش سے لائی گئی، اچھے برے کی تمیز ختم ہو جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا امریکی جنگ میں کےپی نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، ہزاروں قربانیوں کے باوجود کسی نے شکریہ ادا نہیں کیا، زرداری اور شریفوں نے پچھلے 10 سال حکومت کی، ان کے دور میں 400 ڈرون اٹیک ہوئے، انہوں نے ایک بار بھی ڈرون حملوں پر آواز نہیں اٹھائی۔

اُنہوں نے کہا کہ جانور کا بھی پیٹ بھر جاتا ہے مگر ان کا پیٹ نہیں بھرتا، ایف آئی اے کو تباہ کیا جارہا ہے، ایم کیو ایم نے ایک ایک پولیس والے کو چن چن کر قتل کیا تھا۔

عمران خان نے کہا ہم صرف اور صرف الیکشن چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں عوام فیصلہ کریں ملک کی قیادت کون کرے گا۔