Friday, April 26, 2024

عمران خان صاحب چھ دن کب کے گزر گئے، ہم منتظر ہیں آپ کب واپس آئیں گے؟ عطا تارڑ

عمران خان صاحب چھ دن کب کے گزر گئے، ہم منتظر ہیں آپ کب واپس آئیں گے؟ عطا تارڑ
June 11, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے عمران خان صاحب چھ دن کب کے گزر گئے۔ ہم منتظر ہیں آپ کب واپس آئیں گے؟

عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس بار ہم آپکا کوئیک مارچ کرائیں گے۔ دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والے سابق وزیراعظم خود سب سے بڑے چور نکلے۔ انکی لوٹ مار کا نتیجہ عوام بھگت رہے ہیں۔ گزشتہ حکومت میں ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر اربوں روپے کمائے گئے۔ عثمان بزدار نے عوام کی بجائے چینی ملز کے مالکان کو ریلیف دیا۔ گزشتہ حکومت پر مالم جبہ، بی آرٹی پشاور، ادویات اور آٹا کرپشن اسکینڈل ہیں۔ آج تک تاریخ میں خاتون اول کا ہیروں کا اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔ حکومت افریقہ سے خصوصی وفد آکر فرح گوگی کو ہیرے اور جواہرات دیتے تھے۔ ہیروں اور جواہرات کو حوالہ ہنڈی سے دبئی میں فروخت کیا جاتا تھا۔

عطا تارڑ نے کہا شہباز شریف نے قوم کے اربوں روپے بچائے۔ پنجاب میں بھی عوام دوست بجٹ لائیں گے۔ پنجاب کا بجٹ 13 تاریخ بروز پیر کو پیش کیا جائے گا۔