Friday, April 26, 2024

لاہور: عمران خان کے شہرکے طوفانی دورے ،کھلاڑی پرجوش

لاہور: عمران خان کے شہرکے طوفانی دورے ،کھلاڑی پرجوش
September 28, 2016
لاہور(92نیوز)تحریک انصاف کے  کپتان   اپنے  کھلاڑیوں کو  متحرک  کرنے کے لیے لاہور کے مختلف علاقوں کے دورے کر رہے ہیں جس میں جوش بھی اور جنون بھی  کپتان سب کو تیس ستمبر کی دعوت بھی دے رہے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان موٹروے کے راستے لاہور میں داخل ہوئے بابوصابو پر لگائے گئے استقبالیہ کیمپ کا دورہ کیا کارکنوں نے پرجوش نعروں کے ساتھ اپنے قائد کا استقبال کیا۔ عمران خان نے بابوصابوکیمپ پر موجود کارکنوں سے مختصر خطاب کیا اور سب کو رائیونڈ جلسہ میں شرکت کی دعوت دی۔ لاہور کے علاقے سبزی منڈی ٹرک اڈہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جس ملک کا سربراہ ہی چور ہو اس قوم کا مستقبل تباہ ہو جاتا ہے۔ اس لیے عوام تیس ستمبر کو پاکستان کے لیے باہر نکلیں۔ عمران خان شہر میں جہاں بھی گئے کارکنوں نے اپنے قائد کا والہانہ استقبال کیا۔