Wednesday, April 24, 2024

عمران صاحب عوام آپ کا جھوٹا اور منافق چہرہ پہچانتی ہے، مریم اورنگزیب

عمران صاحب عوام آپ کا جھوٹا اور منافق چہرہ پہچانتی ہے، مریم اورنگزیب
June 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ عمران صاحب عوام آپ کا جھوٹا اور منافق چہرہ پہچانتی ہے۔

وفاقی ‎وزیر مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی احتجاج کی کال پہ ٹویٹ پیغام میں ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ 25 مئی کا بھگوڑا اب اپنی دی ہوئی مہنگائی پر فتنہ وفساد پھیلانا چاہتا ہے۔ عوام ملکی مفاد کو چند ہیروں کے عوض بیچنے کی کال پہ کیوں نکلے؟ ‎عوام جھوٹے فتنہ ، منافق اور چور کی کال پہ کیوں نکلے؟

اُنہوں نے مزید لکھا کہ آئی ایم ایف سے کمزور معاہدہ کرنے والوں، خونی مارچ کی کال دینے والوں، ملک کو تقسیم کرنے کی بات کرنے والوں اور ملک کو تاریخی مقروض کرنے والوں کے ساتھ عوام کیوں نکلے؟