Friday, April 19, 2024

عمران نیازی سن لو، کوئی طاقت مجھے عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتی، حمزہ شہباز

عمران نیازی سن لو، کوئی طاقت مجھے عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتی، حمزہ شہباز
May 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی سن لو، کوئی طاقت مجھے عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز عمران خان پر برس پڑے، پریس کانفرنس میں بولے یہ آدمی افراتفری اور انتشار چاہتا ہے۔ یہ اداروں کو تباہ کرنے کی سازش کررہا ہے۔ اداروں کو سوچنا پڑے گا کہ ملک کس ڈگر پر ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان اور 50 لاکھ نوکریاں کہاں ہیں؟ انھوں نے پرانا پاکستان بھی دفن کردیا۔ کیا 22 کروڑعوام نے اس شخص کی انا پر چلنا ہے؟ مزید بولے کہ جو مسائل ہمیں درپیش ہیں ان کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، 10 کلو آٹے کا تھیلا 160 روپے سستا کررہے ہیں۔ پنجاب میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 490 روپے میں ملے گا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ 45 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کرلی ہے، 200 ارب کی سبسڈی آٹے کی مد میں دینگے۔ سستا آٹا پورے پنجاب میں دستیاب ہوگا۔