Friday, March 29, 2024

عمران نیازی نے پاکستان کو تباہ و برباد کردیا، احسن اقبال

عمران نیازی نے پاکستان کو تباہ و برباد کردیا، احسن اقبال
May 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی نے پاکستان کو تباہ و برباد کردیا۔ وہ جان لیں کہ ترانہ، موسیقی اور رقص کروا کر اب الیکشن نہیں جیتا جا سکتا۔

بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اتحادیوں سے مشاورت مکمل کرلی، قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ عوام پر کم بوجھ ڈالنے اور معیشت بہتر بنانے کیلئے جو فیصلے کرنا پڑے کریں گے۔

رہنما نون لیگ مزید بولے کہ بھارت میں مسلمانوں کی زندگی تنگ کی جارہی ہے، دنیا بھر میں انتہاء پسندی پھیل رہی ہے، ہمارا مذہب انتہاء پسندی کی حوصلہ شکنی کرتا ہے۔

ادھر دوسری جانب امن کے موضوع پر بین الاقوامی اسلامی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کے تشخص کی حفاظت کے لیے ہمیں اپنے بیانیے تشکیل دینا ہوں گے۔ سکالرز اور محققین پالسی سازوں کے ساتھ مل کر انتہا پسندی اور تنازعات کا بہترین حل پیش کر سکتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ عوام اور اداروں کے تعلق کو ہائبرڈ وار کے ذریعے کمزور کیا جا رہا ہے، بےیقینی کو عام کرنے والے عناصر کے تدارک کے لیے اداروں کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔