Friday, March 29, 2024

عمران نیازی ملک کیخلاف سازش کررہا ہے، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز

عمران نیازی ملک کیخلاف سازش کررہا ہے، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز
May 9, 2022 ویب ڈیسک

پاکپتن (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے عمران نیازی ملک کے خلاف سازش کررہا ہے۔

سوموار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا نہ سمجھیں جو مرضی کہہ دیں اداروں کےخلاف زہرآلود گفتگو پر جواب دینا ہوگا۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز بولے کہ قوم کو 4 سال میں انتشار کے علاوہ دیا ہی کیا ہے، دوست ممالک بھی آپ کی بدزبانی کا نشانہ بنے۔ انہوں نے آئندہ چند روز میں عوام کو خوشخبری دینے کا اعلان کردیا۔

ادھر دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف ایم پی اے ہاؤس پہنچے، لیگی ایم پی اے نوید علی کے والد سینئر رہنماء رانا احمد علی آرائیں کی وفات پر تعزیت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہبازشریف نے پاکپتن میں حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ کے مزار پر حاضری اور چادر پوشی کی، پاکستان کی ترقی و سلامتی اور عوام کی خوشحالی کیلئے دعا مانگی۔