Friday, April 19, 2024

عمران خان کے عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں : سعد رفیق

عمران خان کے عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں : سعد رفیق
October 17, 2016
اسلام آباد(92نیوز) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پوری قوم جان چکی ہے کہ عمران خان ملک میں خرابی پیدا کررہے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ۔انہوں نے کہا کہ جو آدمی پاکستان میں سیاست کرتے ہیں اور پاکستانی دارالحکومت کو بند کرنے کی دھمکی دے وہ کیسے پاکستان کے خیرخواہ ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے 126 دن کے دھرنے سے بے پناہ معاشی نقصان ہوااور دنیا بھر میں ملک کی جگ ہنسائی بھی ہوئی ہے جبکہ ایک بار پھر عمران خان جمہوری عمل میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ سارے اوپر اٹھ جائیں اور وہ وزیراعظم بن جائیں ۔