Thursday, March 28, 2024

عمران خان کے پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں نہ جانے کی سمجھ نہیں آئی : پیپلزپارٹی

عمران خان کے پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں نہ جانے کی سمجھ نہیں آئی : پیپلزپارٹی
October 5, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پیپلز پارٹی نے نواز شریف کو جائز اور قانونی  وزیر اعظم قرار دیا  ہے قمر زمان کائرہ کہتے ہیں عمران خان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں  نہ جانے کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔ تفصیلات کےمطابق بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اجلاس کے بعد خورشید شاہ،اعتزاز احسن، سمیت پارٹی رہنماوں کے ہمراہ مشترکہ اجلاس میں پانامہ انکوائری بل کی منظوری کے لئے عمران خان کا مطالبہ درست ہے،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پانامہ انکشافات کی تحقیقات کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کی حکمت عملی واضح کی جائے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف منتخب وزیر اعظم ہیں، تحریک انصاف نے وزیر اعظم کی طرف سے بلائی گئی اے پی سی اور نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملہ پر اندرونی ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے بدھ کے روز بلاول بھٹو زرادری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس میں مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کرینگے۔