Friday, May 3, 2024

عمران خان کا اسلام آباد بند کرنے کا ارادہ پورا نہیں ہو گا: وزیراعظم

عمران خان کا اسلام آباد بند کرنے کا ارادہ پورا نہیں ہو گا: وزیراعظم
October 15, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے دوٹوک الفاظ میں تمام خدشات کا خاتمہ کرتے ہوئے اسلام آباد کے کھلا رہنے کی یقین دہانی کرا دی۔ انہوں نے کہا عمران خان کا اسلام آباد کو بند کرنے کا ارادہ کبھی پورا نہیں ہو گا۔ مودی کو مخاطب کرتے ہوئے بولے کہ اگر وہ سنجیدہ ہیں تو مذاکرات کے لیے پاکستان بھی تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے نرم لہجے کے ساتھ عمران خان کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف اگر اسلام آبادکو بند کرنا چاہتے ہیں تو ایسا ہرگز نہیں ہو گا۔ باکو میں پاکستان سے آئے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان اور بھارت میں بنیادی مسئلہ کشمیر ہے۔ بھارت اگر مسئلہ کشمیر پرمخلص ہے تو وہ بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا پاک چین اقتصادی راہداری پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔ سی پیک پر ترقی کی رفتار میں سستی کا تاثر درست نہیں۔ منصوبے پر کام کی رفتار سے چین نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز آئی ہے لیکن وہ اسے منظور نہیں کریں گے۔