Saturday, May 18, 2024

عمران خان کی دربار بابا فرید پر حاضری

عمران خان کی دربار بابا فرید پر حاضری
October 7, 2016
پاکپتن(92نیوز)عمران خان  نے بابافرید گنج شکرؒ کے مزار پر حاضری دی ہے۔حاضری کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی مانیکا فیملی سے ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آٰج ایک روزہ دورہ پر پاکپتن پہنچے ہیں ۔ پاکپتن پہنچتے ہی انہوں نے سب سے پہلےدربار بابافرید گنج شکر پر حاضری دی ہے ۔ دربارپر حاضری کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین نے مانیکا فیملی سے ملاقات کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق  عمران خان نے مانیکا فیملی سے ملاقات پرانی سبزی منڈی میں خاور مانیکا کی رہائشگاہ پر ہوئی ہے ۔