Friday, March 29, 2024

حکومت نے احتجاج میں رکاوٹ ڈالی تو ردعمل انتہائی سخت ہو گا : عمران خان

حکومت نے احتجاج میں رکاوٹ ڈالی تو ردعمل انتہائی سخت ہو گا : عمران خان
September 26, 2016
اسلام آباد (92نیوز) ستمبرمیں مارچ آ گیا۔ کپتان ایک بارپھر شیرکی کچھار میں للکار کےلئے تیار۔ تیس ستمبر کو رائےونڈ میں رنگ جمانے کیلئے آج ہی لاہور کا رخ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے۔ رکاوٹ ڈالی گئی تو ردعمل انتہائی سخت ہو گا۔ احتجاج میں عوام کا جلو س آ رہا ہے۔ اس لیے ردعمل شدید بھی ہو سکتا ہے جسے حکمران برداشت نہیں کر پائیں گے۔ وہ لاہور روانگی سے پہلے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔