Friday, April 26, 2024

عمران خان نے تیسرے دن بھی نتھیا گلی میں سیاسی رفقا اور ذاتی دوستوں کے ساتھ پرفضا مقام پر وقت گزارا

عمران خان نے تیسرے دن بھی نتھیا گلی میں سیاسی رفقا اور ذاتی دوستوں کے ساتھ پرفضا مقام پر وقت گزارا
October 4, 2016
نتھیا گلی (92نیوز)عمران خان کو نتھیا گلی بھا گئی، تیسرے دن بھی سیاسی رفقا اور ذاتی دوستوں کے ساتھ پرفضا مقام پر وقت گزارا، سب کو ساتھ لیا اور جسمانی فٹنس ٹیسٹ لینے کیلئے پہاڑوں میں چہل قدمی بھی کروائی۔ تفصیلات کےمطابق سیاسی مصروفیات کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان خیبرپختونخوا کے پہاڑوں پر چلے گئے۔ مسلسل تین دن نتھیا گلی میں گزارے۔ تیسرے اور آخری دن ذاتی دوستوں کے علاوہ سیاسی رفقا بھی کپتان کے پاس پہنچے  کپتان جو روزانہ چہل قدمی اور ورزش کے عادی ہیں انہیں پہاڑوں میں اپنے دوستوں اور ساتھیوں کا فٹنس ٹیسٹ لینے کا خیال آیا۔ خود اپنے پائوں میں تین تین کلو وزن باندھا اور سب کو ساتھ لے کر پہاڑوں کی چوٹیوں پر چڑہائیوں اور ڈھلانوں پر چہل قدمی کرنا شروع کر دی۔ چہل قدمی کے دوران تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین، سابق کرکٹر وسیم اکرم، ان کی اہلیہ شنیرہ، ذاکر خان اور عمران خان کے معاون عون چودھری ان کے ہمراہ رہے۔ جہانگیر ترین نے پہاڑوں پر کی جانے والی چہل قدمی سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنا فٹنس ٹیسٹ لیے جانے کا احوال بیان کیا۔